17 مئی 2013 - 19:30
بان کي مون: بحران شام کے حل کے تعلق سے روس کي اہميت پر زور

اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے کہا ہے کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ روس شام کے بحران کو حل کرنے ميں پوري طرح مدد دے گا -

ابنا: بان کي مون نے شام کے بحران کے پرامن حل کے لئے روس کي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام اور مشرق وسطي کے سبھي مسائل کے حل ميں روس کي شراکت کے تئيں پراميد ہيں –اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے جو روسي حکام سے ملاقات کے لئے روس کے ساحلي شہر سوچي پہنچے ہيں روسي خبر رساں ايجنسي انٹر فيکس سے اپني گفتگو ميں کہا کہ وہ روسي حکام سے اہم مسائل منجملہ شام کے مسئلے پر بات چيت کريں گے –سکريٹري جنرل بان کي مون نے کہا کہ اقوام متحدہ بحرانوں کے حل اور خونريز تنازعات کو روکنے اور سبھي بحران زدہ علاقوں ميں انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کےلئے روس پر بھي انحصار کرتي ہے-  انہوں نے کہا کہ عالمي سطح پر قانون کي حکمراني ، عالمي سلامتي کي تقويت اور معاشي و ماحولياتي تعاون کے فروغ کے تعلق سے اقوام متحدہ کو روس کے تعاون کي بيحد ضرورت رہتي ہے -اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون اپنے چار روز دورہ روس ميں صدر ولاديمير پوتين اور وزير خارجہ سرگئي لاوروف سے بھي ملاقات کريں گے-

.....

/169